ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ،ڈالر کے لحاظ سے ہماری برآمدات میں کمی بیشی نہیں ہوئی: مشیر تجارت

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ عالمی سطح پر تجارت کی شرح 3فیصد کم ہوئی ہے۔ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈالر کے لحاظ سے ہماری برآمدات میں کمی بیشی نہیں ہوئی ۔گزشتہ سال کی نسبت برآمدات میں 29فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یارن کی برآمدات میں 15فیصد کمی ہوئی ہے ۔برآمدات بڑھانے کیلئے مصنوعات کی ویلیوایڈیشن کرنا ہوگی ۔برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت درست سمت میں اقدامات کررہی ہے ۔برآمدات کے فروغ کیلئے عالمی منڈیوں تک مصنوعات کی رسائی بڑھانی ہوگی .مشیرتجارت نے کہا کہ انڈونیشیا نے 20پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری قرار دیا ہے ۔چین پاکستان کی 313 مصنوعات کو ڈیوٹی فری قرار دے چکا ہے ۔چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے میں ملکی صنعتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔