کاروباری ہفتے کے چوتھے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری رہا اوراتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای100انڈیکس35900پوائنٹس سطح مستحکم رہا،تاہم 56.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی البتہ کاروباری حجم گذشتہ روز بدھ کے مقابلے میں 9.12فیصدزائدرہا۔تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 15 ارب 10 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ،فوڈز،توانائی اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36370پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 35657پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری دیکھی گئی جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 35900 کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 15.36 پوائنٹس اضافے سے35974.79 پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس24.24پوائنٹس کمی سے 17155.60 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 102.42پوائنٹس کمی سے58233.69پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس58.47پوائنٹس اضافے سے 26155.49 پوائنٹس پربندہوا ۔ جمعرات کو مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔جمعرات کومجموعی طور پر 19 کروڑ 91 لاکھ 32 ہزار 870 شیئرز کاکاروبارہوا،جو بدھ کی نسبت1کروڑ66لاکھ55ہزار830شیئرزز ائدہیں۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 15 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ 8ہزار55روپے بڑھ کر72کھرب40ارب43کروڑ77لاکھ74ہزا ر504روپے ہوگیا۔