عزیز میمن قتل کیس میں کرائے کا قاتل گرفتار ہے : فواد چودھری

وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ عزیز میمن قتل کیس میں پولیس نے مان لیا کہ قتل ہوا ہے اور کرائے کا قاتل بھی گرفتار ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری نے کہا کہ عزیز میمن کے قتل میں پیش رفت یہ ہوئی کہ پولیس نے مان لیا کہ قتل ہوا ہے، سندھ پولیس نے کرائے کا قاتل بھی گرفتار کیا ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کہا تھا کیس کی تفتیش سندھ سے ٹرانسفر کرنا ضروری ہے، عزیز میمن قتل کیس میں ملزمان خود حکومت ہیں،انصاف ہوتانظر آنا چاہیے۔