سعودی حکومت نے اتوار سےمسجد نبوی ۖ کھولنے کا اعلان کر دیا
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بروز اتوار 31 مئی کو مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لئے کھولنے کا فرمان جاری کر دیا۔مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کے سربراہ امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر مسجد نبوی کو بروز اتوار 31 مئی سے عام نمازیوں کے لئے کھولا جائیگا جس میں مسجد نبویۖ کے قدیمی حصے کی بجائے نئے توسیعی حصے کو نمازیوں کے لئے کھولا جا رہا جبکہ نمازی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں قیام نہیں کر سکیں گے بلکہ دوبارہ نماز کے لئے مسجد آئیں گے اس کے علاوہ نماز کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہوگا، مسجد نبویۖ میں آنے والوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہوگا۔