سعودی عرب: ریسٹورنٹس، تجارتی مراکز کے لیے بڑی سہولت
ریاض: سعودی عرب میں ریسٹورنٹس اور تجارتی مراکز کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے 31 مئی سے 20 جون کے دوران ریسٹورنٹس، قہوہ خانوں، ہوم ڈلیوری سروس، ریٹیل، تھوک کی دکانوں اور تجارتی مراکز کے لیے حفاظتی قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو سے خارج اوقات میں ریسٹورنٹس کے اندر بھی گاہکوں کو کھانا پیش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، 31 مئی سے وہ گاہکوں کو داخلی سروس بھی فراہم کر سکیں گے، جب کہ کرفیو کے دوران ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت ہوگی۔