مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشت گردی، دو نوجوان شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے وادی میں آج مزید دو نہتے نوجوانوں کو شہید اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوان شہید کردیا، نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا۔ اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے کلگام اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا جبکہ بھارتی فوج نے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی بھی کی، محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔