شہباز شریف کیخلاف واضح ثبوت آ چکے، کیس میں کوئی ابہام نہیں ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے کیخلاف واضح ثبوت آ چکے، ان کیخلاف کیس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت سیاسی اور معاشی امور پر انھیں بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ بجٹ کے خدوخال اور چینی انکوائری رپورٹ سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا چینی سکینڈل پر تحقیقات اور رپورٹ پبلک کرنا تاریخی اقدام ہے۔