اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا جہاز گوادر پہنچ گیا،عاصم سلیم باجوہ
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا جہاز گوادر پہنچ گیا۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہ خواب کی تعبیر ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے کہتے ہیں پہلا بلک کارگو جہاز گوادر پہنچ گیا۔ جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا گندم اور یوریا موجود ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہ خواب کی تعبیر ہے،اس سے کاروباری سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہوگا۔