پہلا مال بردار بحری جہاز گندم اور یوریا کھاد لے کر گوادر پہنچا ،معاون خصوصی اطلاعات
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پہلا مال بردار بحری جہاز MV MANETافغان راہداری تجارت کی مد میں گندم اور یوریا کھاد لے کر رواں ہفتے گوادر پہنچا ۔ انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ مقامی معیشت کے لیے خوش آئند ہے اور اس سے تجاربی سرگرمیاں تیز ہوں گی