چور،چور کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے آج رجسٹرڈ چور ثابت ہو گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار اور نیازی ملک و قوم کیلئے ٹڈی دل سے بھی زیادہ خطرناک بن چکے ہیں۔ چور،چور کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے آج رجسٹرڈ چور ثابت ہو گئے ہیں۔نیازی کے اپنے لگائے ڈی جی ایف آئی اے نے چینی چوری کا ٹھپہ لگادیا ہے۔چینی اور آٹا چوروں نے بیانات بھی چوری کرنا شروع کردیے ہیں۔ٹڈی دل حکومت فصلوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔نیازی حکومت پاکستانیوں کیلئے ٹڈی دل بن چکی ہے۔ٹڈی دل حکومت نے معیشت کو بھی ٹڈی دل لگادی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاچینی چوروں کا ٹولہ اب ٹڈی دل اور کرونا کے پیچھے چھپ رہا ہے۔کاشتکار ٹڈی دل کی تباہ کاریاں کا شور مچارہے ہیں حکمرانوں کو شہبازشریف کی فکر پڑی ہے۔شہبازشریف ہر قسم کے احتساب کا سامنا کررہے ہیں۔چینی چور وزیراعظم اپنے کرسی کے پیچھے چھپ رہا ہے۔بکرے کی ماں زیادہ دیر تک خیر نہیں مناسکتی۔چینی چور چوہا جلد پہاڑ کے نیچے آنے والا ہے۔