جوحکومت چینی کوقابونہ کرسکےوہ کورونا کوکیاقابوکرے گی : شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کابینہ اور پی ٹی آئی کے اندر موجود ہے۔ جو حکومت چینی کو قابو نہ کرسکی وہ کورونا کو کیا قابو کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اورمسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں کمیشن بنتا تو رپورٹ پبلک نہیں ہوتی تھی ، ہم کمیشن ایکٹ لائے تھے جس سے یہ رپورٹ پبلک ہوئی ہے ، یہ کمیشن اور ان کی رپورٹس حقائق چھپانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں ،اس کمیشن نے بھی 347 صفحہ کی رپورٹ شائع کی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ رپورٹ پڑھ لیں آپ کو معلوم نہیں ہو گا کہ حقائق کیا ہیں چینی کی قیمت کیوں بڑھی اور اس کا ذمہ دار کون ہے ۔ چینی کی کمی کے ذمہ دار کون تھے اور حکومت کی طرف سے کیا ایکشن لیا گیا قیمتیں بڑھنے پر، جب کمیشن بنا چینی کی قیمت تھی 75 روپے تھی اور آج ایک کلو چینی 90روپے کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ڈاکے کے ذمہ دار عمران خان ، عثمان بزدار ، حفیظ شیخ اور اسد عمر ہیں ، ان چاروں کا نام آپ کو اس رپورٹ میں نہیں ملے گا۔ ہم کمیشن کے سامنے یہی بات بتانے کیلئے پیش ہوئے ہیں ،جب تک کمیشن میں عمران خان پیش نہیں ہوں گے کمیشن کا کوئی مقصد نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہاس کا سب سے بڑا ذمہ عمران خان پر جاتا ہے جن تک کمیشن ان کو نہیں بلائیں گے تو کمیشن کا کوئی مقصد نہیں ہے ۔یہ حکومت کمیشن سے بھی نہیں گھبراتی ، کیا عمران خان اس کا جواب دینا چاہتا ہے ،وزیر ، کابینہ ، وزیر اعظم کیوں نہیں بولتا ۔ ہر روز ایک کرائے کا آدمی آکر بول کر جاتا ہے ۔مجھے یہی نظر آتا ہے کہ جھاڑو حکومت میں ہی پھر ے گا ۔جو حکومت چینی کو قابو نہ کرسکی وہ کورونا کو کیا قابو کرے گی ۔