تحریک انصاف فرانس نے جوش و جذبے سے یوم تکبیر منایا۔
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تحریک انصاف فرانس نے اٹھائیس مئی یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں تحریک انصاف فرانس کے چیرمین چوہدری گلزار لنگڑیال ، قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ ، جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز جٹ ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری ماجد چیمہ ، سابق صدر ذوالفقار جٹالہ ، سینیر رہنما چوہدری افضل ، چوہدری ثاقب نثار مہر اور دیگر نے شرکت کی ، اس تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔حاضرین نے پاکستان زندہ باد ،پاکستان پائیندہ باد ،محسن پاکستان زندہ باد ، پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے ،
حاضرین نے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، تمام سائنسدانوں اور ٹیکنیشنز ، افواج پاکستان ، سیاستدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر کردیا ، یوم تکبیر یوم پاکستان ہے ، یوم تکبیر نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا ، پاکستان کو نیوکلئر طاقت بنانے کے لئے پاکستان کے عوام ، سیاستدانوں ، پاک افواج ، سائنسدانوں اور تمام ٹیکنیشنز نے دل و جان سے اپنا کردار ادا کیا۔ اور اٹھائیس مئی کو پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم نیوکلئر اسٹیٹ کی حیثیت اختیار کرگیا۔