سعودی حکومت نے کل سے عوام کیلئے مسجد نبوی ﷺ بتدریج کھولنے کی منظوری دیدی
سعودی حکومت نے کل (اتوار)سے عوام کیلئے مسجد نبویۖ بتدریج دوبارہ کھولنے کی منظوری دیدی ہے۔نمازیوں کو کل نماز فجر سے مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے سخت حفاظتی تدابیر کے تحت مسجد نبویۖ دوبارہ کھولنے کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے جس میں ایک وقت میںمسجد کی گنجائش کے مطابق40 فیصدنمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔