ہنزہ ،ششپر گلیشیئرسے پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلاب سے شاہراہ قراقرم متاثر
ہنزہ میں SHISHPER گلیشیئر سے پانی کے بہاؤ میں اضافے سے آنے والے سیلاب سے شاہراہ قراقرم اور دومیگاواٹ کے زیرتعمیر پن بجلی کے منصوبے کو نقصان پہنچا ہے۔ علی آباد کو پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو متاثرہ علاقے میں شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے شیر محمد نے بتایا ہے کہ پانی کے بہاؤ میں ایک ہزار چار سو سے دوہزار پانچ سو کیوسک تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنزہ کے لئے گاڑیاں مرتضیٰ آباد اور نگر کے متبادل راستے سے چل رہی ہیں۔