جب تک ایکشن پلان پرعملدرآمد نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کاحصہ نہیں بنیں گے:بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا جائے گا، تب تک پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ڈی ایم تقسیم کا شکار، ان کا ویژن واضح نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ولی باغ چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کی بنیاد رکھنے میں میرے دادا کا کردار ہے۔ اے این پی کے ساتھ ہمارا سیاسی، معاشی اور ہر قسم کا تعلق ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشتگردی ہو یا صوبوں کے حق کا معاملہ، پی پی پی اور اے این پی نے ساتھ نبھایا ہے۔ موجودہ حکومت کے سامنے دیوار بن کے مقابلہ کرینگے۔ امن وامان، بجٹ اور ملک کے دیگر معاملات پر دونوں جماعتیں مل کر بیٹھیں گی۔