کویت کا 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا بحال کرنے کا فیصلہ
کویت نے 10 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات میں ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کویتی وزیراعظم سے ویزا بحالی پر بات چیت کی جبکہ انھیں وزیراعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔