ڈی جی خان میں لادی گینگ کیخلاف سرچ آپریشن پانچویں روز بھی جاری, لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہیں جلا دیں

ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)میں لادی گینگ کےخلاف سرچ آپریشن پانچویں روزبھی جاری ہے۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہیں جلا دیں جب کہ سرچ آپریشن کے دوران7 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن میں اب تک 23 افراد کو حراست میں لیا گیا، زیر حراست مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔