پنجاب میں کل سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے
صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کل سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے تعلیمی ادارےکھولنے کا اعلان کردیا۔ اپنی ٹوئٹ میں مراد راس کا کہنا تھاکہ کل سے دسو یں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ تعلیمی اداروں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔ صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمد سے ہی کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔