پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی، جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں، وزیردفاع
پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم والے جلسے جلوسوں کاشوق پورا کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دھرنا اور احتجاج کریں گے لیکن کہاں گیا ان کا دھرنا؟ کہاں گیا ان کا احتجاج؟ وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائےگا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا، عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا جبکہ بجٹ میں ٹیکسز نہیں لگیں گے۔