معیشت اوپر جارہی ہے تو اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟: وفاقی وزیر فواد چودھری
وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے معیشت اوپر جارہی ہے تو اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟.وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو نشانے پر رکھ لیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا۔فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں حکومتی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ لکھا طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا۔ بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپور حصہ ڈالا۔ اس سال گندم ، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ سوال یہ ہے جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے۔ ایسے وقت میں اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہو گا؟