سعودی عرب کی جانب سے بھارت کو100 کنٹینر طبی سامان کی فراہمی کا اعلان

سعودی عرب نے بھارت کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت بھارت کو آکسیجن کے 3 کینیٹروں سمیت طبی سامان کے 100 کنٹینر بھارت بھیجے جائیں گے۔ آکسیجن کے 3 کنٹینر بھارت کو روانہ کردیے گئے ہیں۔جو 6 جون تک بھارتی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔ ایک کنٹینر میں 60 ٹن آکسیجن پر مشتمل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آنے والے ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارت کو 100 کنٹینر طبی سامان اور وبا سے لڑنے کے لیے ضروری اشیا بھیجی جائیںگی۔ اس امدادی مشن کا مقصد دوست ممالک کو وبا سے لڑںے میں مدد فراہم کرنا ہے۔