معاشی بحران میں گھرے ہوئےسری لنکا نے روس سے سستا تیل خریدلیا

معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے تیل کی کمی سےنمٹنے کے لیے روس سے تیل خرید لیا۔روس سے حاصل کیے گئے خام تیل کی مدد سے ملک کی واحد آئل ریفائنری کو چلایا جا سکے گا۔حکومتی آئل ریفائنری سیلون پیٹرولیم کارپوریشن مارچ میں فارن ایکسچینج بحران کے باعث بند ہو گئی تھی۔ جس کے بعد سے اب تک حکومت خام تیل درآمد نہیں کر سکی تھی۔سری لنکا کا وزیر توانائی نے بتایا ہے کہ روسی تیل ایک مہینے سے کولمبو کی پورٹ پر تھا۔ لیکن ملک کے پاس ادائیگی کے لیے ساڑھے سات کروڑ ڈالر نہیں تھے۔