ہر ادارے کو پاکستان کے مفاد کا سوچنا چاہیے، ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کو پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچنا چاہیے اورہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کس قانون میں لکھا ہے کہ پرامن احتجاج نہیں کیا جا سکتا، ہماری استدعا سن کر چیف جسٹس نے کہا کہ کنٹینر ہٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر6 مقدمات درج کیے گئے ہیں، میں نے کیا کیا ہے جو مجھ پرمقدمات درج کیے گئے ہیں، دباؤ ڈالنے اور ہراساں کرنے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں لیکن تحریک انصاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔