شریف خاندان کے کیسز کو سپریم کورٹ مانیٹر کرے، عمران خان کا بڑا مطالبہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کے کیسز کو خود مانیٹر کرے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کیسز کو مانیٹر نہیں کیا گیا تو جیلیں کھول کر چھوٹے چوروں کو رہا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کا صحیح نام سسلین مافیا رکھا تھا، یہ طاقتور کے بوٹ پالش کرتے ہیں کمزور پر ظلم کرتے ہیں، عوام پر وہ شیل برسائے گئے جو دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ڈی چوک پر دھرنا اس لیے نہیں دیا کہ انتشار پھیلنے کا ڈر تھا، عوام ان کے ساتھ نہیں تو یہ الیکشن کرانے سے ڈرتے ہیں، بیرونی سازش کا مقابلہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔