تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 131 ارکان کو ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر راجا پرویز اشرف کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے 131 مستعفیٰ ارکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر مستعفیٰ ارکان کو ذاتی حیثیت میں بلایا گیا ہے۔اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعے تک مستعفیٰ ارکان سے تصدیق کا عمل شروع کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے روزانہ 30 ایم این ایز کو تصدیق کے لئے بلایا جائے گا۔عمران خان کے خلاف تحریک انصاف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریہک کامیاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے 135 ارکان نے استعفے دے دیئے تھے، جسے اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرلیئے تھے۔