پرویزالہی سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات: پنجاب کی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق تبادلہ خیال

لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی سے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا، عمرسرفراز چیمہ اور عثمان بزدار کے لیگل کیسز پر گفتگو ہوئی۔موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ہر رکاوٹ عبور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، دباؤ ڈالنے کیلئے ناجائز پرچے کرائے جارہے ہیں، عمران خان نے جب بھی کال دی سب دوبارہ نکلیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمارے کارکنوں کو رہا نہ کیاگیا، یاسمین راشد اور پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ ظلم ہوا۔
پرویزالہی نے کہا وزیراعلی حمزہ شہباز کا حلف اٹھانا غیر آئینی ہے، ان کے ساتھ بہت جلد وہ ہوگا جو کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔