کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہداء کے لواحقین اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا
کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب میں شہدا کے اہلخانہ اور رشتہ داروں سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔43 شہدا کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ دو افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) دیا گیا۔ 15 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔تقریب میں پاک فوج کے افسران، جوانوں کی بہادری، جرات اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔