9 مئی کے واقعے کو 13 پارٹیوں کا ٹولہ اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، لیکن 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کا آج تحریری جواب دے رہا ہوں، جبکہ میں یہ بتاچکا ہوں القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھا، کیونکہ شہزاد اکبر سے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے، جس سے مائنس عمران خان اور پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔ میرے سمیت ساری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، لیکن 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے، ایک مہینے سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور ہمارے گندے کپڑے میڈیا پر دھوئے جا رہے ہیں۔