انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، وزیراعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہے، اسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے، ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پسند عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ان کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔