کوئٹہ: مختلف واقعات میں سکول ٹیچر سمیت 3 افراد جاں بحق

سریاب روڈ ٹیلی فون ایکس چینج کے قریب دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ فیروز آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کی جان لے لی، جاں بحق شخص کی شناخت گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کے ٹیچر انعام ربانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر اوڑک کے علاقے زرغون غر میں دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔