وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی، ترسیلات زر کا حجم 22 اعشاریہ 7 ارب ڈالر رہا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کا حجم 26 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال برآمدات کا حجم 23اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہا۔ رواں مالی سال جولائی سے اپریل درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال درآمدات کا حجم 45 اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ابھی تک کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ ،جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3اعشاریہ 3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔