یہ نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے اس میں جائینگے:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں جس میں پی ٹی آٗئی چھوڑنے والے جائیں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی پارٹی ملک میں تنہا حکومت نہیں بناسکتی، ن لیگ کا ان کو پتہ ہے کہ یہ گھوڑا بیٹھنے والا ہے، یہ لوگ نئی پارٹی بنا کر اتحادی حکومت بنانا چاہتے ہیں لیکن اتحادی حکومت مضبوط نہیں ہوتی کیونکہ فیصلے کا اختیار نہیں ہوتا، مضبوط حکومت وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جس شخص کوبنایا اسے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کیخلاف کیسز بنائیں، پولیس کی اکثریت بھی کہتی ہے کہ ظلم کیا جارہا ہے، پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ جو بھی پی ٹی آئی والا ملے اندر ڈالو، گھر توڑ دیا جاتا ہے، کاروبار تباہ کر دیا جاتا ہے اور پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔