الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق بینچ کی دستیابی پر کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کو سماعت کے لئے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کئے گئے تھے۔