وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پرآج افغانستان جائیں گے،اقتدار سنبھالنے کے بعد نواز شریف کا یہ پہلا دورہ کابل ہے، جس کی دعوت افغان صدر حامد کرزئی نےدی تھی.
وزیراعظم نواز شریف اپنے دوے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی،،،افغان امن کونسل کے ارکان اور دیگر افغان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے،،، وزیر اعظم نوازشریف افغان قیادت سے دو طرفہ تعلقات،،،خطے کی صورت حال،،،اور افغان مفاہمتی عمل پربھی بات چیت کریں گے،،،جس کے تناظر میں پاکستان ملا برادر سمیت کئی افغان طالبان کو رہا کر چکا ہے،،،افغانستان سے نیٹو افواج کےانخلا کے بعد پاکستان کا کردار زیادہ اہمیت اختیار کر جائےگا،،،پاکستان اور افغانستان گہرے سیاسی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں،،،اورپاکستان نہ صرف افغان طلبہ کو تعلیم کے شعبے میں معاونت دے رہا ہے،،،بلکہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے لیے 20 ملین ڈالر امداد بھی دے چکا ہے