چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ انکے دور میں شروع ہونے والے منصوبوں کے سو فیصد نتائج برآمد ہوئے، لوگ آج بھی انکے انقلابی اقدامات کو یاد کرتے ہیں۔

لاہور میں چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ نون کے سابق این این اے سید گلزار سبطین شاہ نے ملاقات کی۔۔انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ ودیگرموجود تھے،اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سید گلزار سبطین شاہ نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کا دور پنجاب کی تاریخ کا سنہری دور تھا اور عوام آج بھی ان کی عوامی خدمات اور گڈ گورننس کو یادکرتے ہیں۔