پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلاجائے گا
سینچورین کے سپرسپورٹس پارک میں کھیلا جانیوالا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں جنوبی افریقہ کی شکست نے قومی ٹیم کے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں،،،کپتان مصباح الحق نےتیسرے معرکے میں بھی فتح کے ساتھ پروٹیز کیخلاف وائٹ واش کرنے کےعزم کااظہارکیا ہے،،، دوسری جانب جنوب افریقی کپتان اے بی ڈیویلئیرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ انکی ٹیم سیریز ہار چکی ہے لیکن وہ میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پاکستان کو آسانی سے کلین سویپ نہیں کرنے دینگے۔ پاکستانی ٹیم اگر یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ جنوبی افریقہ کیخلاف اسی کی سرزمین پر کلین سویپ کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن جائے گی۔ ادھر مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق سینچورین میں صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے،،،جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔