بھارت میں ہندوانتہا پسندوں نے اخلاقیات کے تمام حدیں عبور کرلیں
ہندوانتہاپسندوں کو آئینہ دکھانے پر انتہاپسندتنظیم نے اداکار عامر خان کو تھپڑمارنے والے کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا تاہم انتہاپسندوں کی جانب سے ایک ویب، سلیپ عامر،، ڈاٹ کام۔۔۔۔ بنادی گئی تھی جس کا مقصد اداکار کو بدنام کرنا تھا، ویب سائٹ پر انتہاپسندوں نے ایک آن لائن گیم بنائی جہاں مسٹرپرفیکٹ کی مختلف فلموں سے تصاویر لی گئیں تھیں، اینی میٹڈ اس گیم میں عامرخان کو کہیں روتے دکھایا گیا تھا تو کہیں ایک زخمی عامر خان کی تصویر لگائی گئی تھی اور ساتھ ہی کرسر کے ذریعے ایک انسانی ہاتھ دکھایا گیا تھا جو عامر خان کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا نظرآتا تھا۔۔۔۔
تاہم اب اداکار کے مداح نے اس ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے اور اس کا نام تبدیل کرک،، کس عامر، ڈاٹ کام(kissaamir.com) رکھ دیا ہے اور تھپڑ کو پیار میں بدل دیا ہے، ہیک ہونیوالی اس ویب سائیڈ پر عامرخان کے لاکھوں دیوانے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔۔