ترک صوبے ادانا میں سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 11طالبات سمیت12افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہو گئیں
آگ لگنے کا واقعہ ترکی کے جنوبی صوبے ادانہ میں پیش آیا۔ جہاں گرلز ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں گیارہ طالبات اور ٹرینر ہلاک ہوئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والی طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے، فائر فائٹرز نے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھائی، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہے