کولمبیا میں مسافر طیارہ گرنے سے 77 افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں بیس صحافی بھی شامل ہیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بولیویا سے ایک طیارہ کولمبیا جارہا تھا ،،اس دوران وہ کولمبین شہر میڈلین سے چند کلومیٹر دورپہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر طیارے میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔۔۔۔طیارے میں فضائی عملے سمیت اکیاسی افراد سوار تھے جس میں برازیلین فٹبال کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے جو ساؤتھ امریکن کپ کا فائنل کھیلنے جارہے تھے۔ حکام کی جانب سے امدادی ٹیموں کو زمینی راستے سے جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا ۔۔۔جبکہ خراب موسم کی وجہ سے فضائی کارروائیاں منسوخ کرنی پڑیں ۔