ایک ایسا ڈرون بھی بنالیا گیا ہے جو کئی کلومیٹر دوری سے منشیات اور بارودی مواد کو شناخت کرسکتا ہے

اس ڈرون کو اسپیکٹرو ڈرون کا نام دیا گیا ہے جو کئی مختلف ویو لینتھ کی لیزر خارج کرتا ہے۔اس میں موجود لیزر رینج فائنڈر،کیمرہ،اسپیکٹرو میٹر،سافٹ ویئر اور الگورتھم ملکر خطرناک اجزا کی شناخت ممکن بناتے ہیں۔ڈرون خودکار انداز میں کسی خطرے کا تجزیہ کرتا ہے اور 3 کلومیٹر کے دائرے کا جائزہ لیتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ اس کی اطلاع کنٹرول روم تک پہنچاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ڈرون دہشتگردی کے خلاف استعمال ہونے والی ایک زبردست اور قابلِ اعتبار ٹیکنالوجی ہے۔اپنی ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ڈرون ٹھوس،مائع اور گیس کی صورت میں دھماکا خیز مواد اور زہریلا مواد شناخت کرسکتا ہے.اس ڈرون کے استعمال سے دہشتگردی کے خطرے والی جگہ پر بروقت کارروائی کر کے تباہی سے بچا جا سکے گا۔