تحریک انصاف اور عمران خان نے حنیف عباسی کے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

تحریک انصاف اور عمران خان نے ممنوعہ ذرائع سے مالی فنڈز حاصل کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی کے الزامات بے بنیاد، غلط اور جھوٹے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ پارٹی سر گرمیوں کے لیے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہیں لیے۔ تحریک انصاف نے جواب میں کہا کہ دوسرے ممالک سے پارٹی فنڈز دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں نے دیئے۔ تحریک انصاف نے کسی غیر ملکی سے پارٹی سر گرمیوں کے لیے فنڈز نہیں لیے۔ بیرونی ممالک سے پارٹی فنڈز وہاں کے قوانین کے مطابق حاصل کیے۔ جواب میں استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست خارج کی جائے۔ عمران خان کا جواب وکیل نعیم بخاری اور تحریک انصاف کا جواب ایڈووکیٹ انور منصور نے جمع کرایا۔ حنیف عباسی نے درخواست میں تحریک انصاف پر ممنوعہ ذرائع سے پارٹی فنڈز لگانے کا الزام لگایا تھا