پیپلزپارٹی کے انچاس ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں بلاول بھٹو ذرداری دبئی سے لاہور پہنچ گئے
پیپلزپارٹی کا سات روزہ تاسیسی میلا آج سے شروع ہوگا، جس میں شرکت کے لئے چیئرمن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زداری دبئی سے لاہور پہنچے ہیں، وہ پی آئی اے کی پرواز ای کے سکس ڈبل ٹو کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور چوہدری منظور بھی موجود تھے، بلاول بھٹو ذرداری ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس روانہ ہو گئے، اس موقع پر قمر زماں کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف علی ذرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ ہو چکا، اعلان بلاول بھٹو ذرداری کریںگے، نئے آرمی چیف سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا تاسیسی میلہ چھے دسمبر تک جاری رہے گا، بلاول ہاؤس لاہور میں یوم تاسیس پر آج مرکزی جلسہ ہوگا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے تنظیمی کنونشنز بھی ہوں گے، مرکزی جلسے اور تمام کنونشنز کا آغا بلاول بھٹو زرداری کے خطاب سے ہوگا ۔۔۔