پاک بھارت سرحد پر حملوں کے واقعات سے آگاہ ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے بات چیت کریں۔ جان کربی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاک بھارت سرحد پر حملوں کے واقعات سے آگاہ ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی بہتری کیلئے بات چیت کی جائے، ڈائیلاگ کے ذریعے خطرات سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں اور روابط کو بڑھانا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے واقعات سے دونوں اطراف کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، حملے کے واقعات میں کسی ایک پہلو پر بات کرنا مناسب نہیں، تحقیقاتی عمل کا احترام کرتے ہیں، کم ازکم ایک واقعے کی تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کیلئے ٹریول وارننگ جاری کرنا معمول کے مطابق ہے، جس کا مقصد پاکستان کے سفر یا کاروبار کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں، ٹریول وارننگ کی وجہ کوئی مصدقہ خطرہ نہیں۔