وفاقی وزیرخزانہ نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد میں پاک افغان وسطی ایشیائی ممالک ٹریڈ سمٹ کا انعقاد کیا گیا ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ریئل سٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اگلے چند روز میں جاری کر دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پرسفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ اسکیم کے تحت ایف بی آر اور ڈی سی ویلیو کے درمیان فرق کو ریگولرائز کیا جا سکے گا وزیر خزانہ نے کہا مخالفین کوچینلنج کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں کی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملتان سکھر موٹر وے کیلئے تین ارب ڈالر، ریلوے لائنز کی بہتری کے لیے پانچ ارب ڈالرز اورگوادر کی ترقی کے لیے تین ارب ڈالرز مختص کئے گئے ہیں، ان منصوبوں سے پاکستان وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان سے جڑ جائے گا۔ کیمرہ مین سید ارسلان کے ساتھ علیم ملک وقت نیوز اسلام آباد