آصف زردای کےآنےمیں کوئی رکاوٹ نہیں،وہ آرہےہیں۔ قمر الزمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ ہو چکا کہ زرداری صاحب وطن واپس آر ہے ہیں اور بلاول بھٹو یہ اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں ۔ بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے وہ جلد وطن واپس آئیں گے تاہم زرداری صاحب کب اور کہاں آئیں گے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے آرمی چیف نے قوم کے لیے،ادارے کے لیے اچھا نام کمایا اور توقع ہے نئے آرمی چیف پروفیشنل سولجرکی طرح نام اور کامیابی دلائیں گے۔قمر زمان کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس تقریبات 6دسمبر کو ختم ہوجائینگی لیکن تنظیمی عمل جاری رہے گا۔