حکومت نےمردم شماری آئندہ سال مارچ یا اپریل میں کرانےکاعندیہ دیدیا
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا وزیرخزانہ نے بتایا کہ مردم شماری آئندہ سال مارچ یا اپریل میں کرانے کا امکان ہے تاہم وسائل دیکھ کر حتمی فیصلہ کیا جائیگا،، ادھر اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی تیس فیصد آبادی اب بھی خط غربت سے نتیجے زندگی گزارنے پر مجبور ہے،وزارت منصوبہ بندی نے تحریری جواب میں بتایا کہ پانچ کروڑ 30 لاکھ سےزائد افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں، 3ہزار 30 روپے سے کم ماہانہ آمدن کمانے والے فرد کو خط غربت سے نیچے تصور کیا گیا ہے،اجلاس میں کیوبا کے انقلابی رہنما کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ فیڈل کاسترو دور حاضر کے عظیم رہنما تھے،انہوں نے پاکستان میں ہولناک زلزلے میں امداد کی، اسپیکر نے کیوبا کے رہنما کے لئے قرارداد منظور کرنے کی بھی ہدایت کی