کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں تین مغویوں کو بازیاب کراکے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرکے تین مغوی بازیاب کرالیے۔ مغویوں کو بھاری تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اغوا کاروں سمیت نو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ کورنگی انڈسٹریل ایریہ میں پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ملزموں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے چار ٹی ٹی پستول اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی میں پولیس نے مقابلہ کے دوران دو ملزموں فیصل اور جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لیپ ٹاپ، اسلحہ اور لیاقت آباد سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔ اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ پولیس نے کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم شوکت کے قبضے سے کلاشنکوف ، بال بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔