نہتے کشمیریوں پر بمباری کر کے وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کا کچل نہیں سکتا۔عبدالرشید ترابی
امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر و ممبراسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کشمیریوں کی تحریک کے نتیجے میںہندوستان اس وقت سخت عالمی دبائو میں ہے کشمیر سے توجہ ہٹانے کی خاطر وہ ایل او سی پر فائر کر رہا ہے کشمیریوں کی موجودہ انتفادہ تحریک کے نتیجے میں ہندوستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہورہا ہے یورپی یونین،امریکہ،برطانیہ اور برسلز میں کشمیریوں کے احتجاج اور کشمیر میں جاری تحریک کی طوالت کے نتیجے میں ہندوستان دفاعی پوزیشن پر آگیا ہے نہتے کشمیریوں پر بمباری کر کے وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کا کچل نہیں سکتا آو آئی سی کشمیر میں حقائق جاننے کے لئے وفد بھیج رہا ہے وزیر اعظم پاکستان ہندوستان کو بے نقاب کرنے کے لئے خود دنیا کے مختلف ممالک میں پارلیمانی وفود کی قیادت کریں حکومت پاکستان اسلامی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس بلوا کر ہندوستان کے مظالم سے آگاہ کرے ایل او سی کے دورے کے بعد صحافیوں سے خصوصی بات چیت میں انھوںنے کہاکنٹرول لائن کے متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا حکومت کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے افراد کو بنکر بنانے میں مدد کرے لیڈر شپ کے لوگوں سے ملاقات کرنے اور ان کے مسائل جاننے سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں لوگوں کے دکھ کم کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے کم ہیں جن لوگوں نے وطن کی خاطر جانوں کانذرانہ پیش کیا ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے لوگوں کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے وزیر اعظم آزادکشمیر اپنی بات کے پکے ہیں وہ اپنا وعدہ نبھائیں گے انھوں نے کہا میں نے سماہنی سے لے کر کھوئی رٹہ تک کنٹرول لائن کے متاثرین سے بات کی ہے لوگوں کے بلند حوصلے کی داد دیتا ہوں حکومت سابق فوجیوں کی خدمات لینے کے لئے انھیں متحرک کرے جو مشکل وقت میں دفاع کا کارنامہ اور امن کے دنوں میں لوگوں کی تیاری کا کام کریں جن لوگوں کو مسائل میں دیکھا اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں اس پر آواز اُٹھائوں گا کشمیر کی تحریک کے لئے سب مل کر کام کریں اس سلسلے میں علمائ،سیاستدان،خواتین اور معاشرے کیے دیگر طبقات اپنا کردار ادا کریں موجودہ تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے سب طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگاانھوں نے سردار عتیق احمد خان کی کنٹرول لائن توڑنے کی کال کے متعلق کہا سب کشمیریوں کو ساتھ لے کر چلنے سے دنیا میں پیغام جائے گا کہ اگر کشمیریوں کو آزادی نہیں دی جاتی تو وہ خود اپنا راستہ متعین کریں گے انھوں نے پاک فوج کے نئے سربرا ہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد دی اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پرا نھیں خراج تحسین پیش کیا۔