ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے ہرادیا
بنکاک میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستانی گیند بازوں نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے مخالف ٹیم کو چوالیس رنز پر ڈھیر کردیا ،ثنا میر نے تین ،ایمن انور نے دو جبکہ عالیہ ریاض اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا،جویریہ خان نے چھبیس جبکہ ارم جاوید نے سترہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں