کھیلوں کی ثالثی عدالت نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 روسی ایتھلیٹس پر پابندی عائد کردی
روسی ہیپٹا ایتھلیٹ ٹاٹیانا شرنووا نے دو ہزار گیارہ میں ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا ۔۔۔ڈوپ ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے اُنہیں ٹائٹل سے محروم کرتے ہوئے تین سال کی پابندی عائد کردی ۔اسی طرح دیگر دو روسی رنرز پر بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث دو دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔۔۔۔واضح رہے کہ اب تک درجنوں روسی ایتھلیٹس کو ڈوپنگ سکینڈل کے باعث معطل کیا جاچکا ہے